احساس راشن پروگرام ، ماہانہ 2ہزار روپےسبسڈی دی جا ئیگی،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

24 نومبر ، 2022

وہاڑی (نامہ نگار،نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے زیر صدارت پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں احساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،ڈپٹی کمشنرنےکہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق مستحقین کو رعایتی نرخوں پر راشن کی فراہمی کے لئے اقدامات کو تیز کیا جائے، احساس راشن رعایت پروگرام کیلئے دکانوں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بطور فوکل پرسن پروگرام کے تمام معاملات کی نگرانی کریں گے، احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحقین کو 2ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جا ئے گی،عایت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو آٹا،دالیں، کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصدتک سستا ملے گا۔کم آمدن والے خواہش مند خاندان کے سربراہ ٹول فری نمبر 8123پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر Sendکر کے یا احساس پنجاب کی ویب پورٹل پر جا کر بھی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔