رقبے کے تنازع پر ناخلف بیٹے کا ساتھیوں سے مل کر والد پر تشدد

24 نومبر ، 2022

کوٹ ادو (نامہ نگار) رقبے کے تنازع پر ناخلف بیٹے کا ساتھیوں سے مل کر والد پر تشدد، دوست نے شور روم مالک سے لاکھوں ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا، ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ڈاکوؤں سے واردات میں استعمال ہونے والے پسٹل اور گولیاں برآمد، گزشتہ روز نذیر احمد کالرو اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی اثنا میں ناخلف بیٹا یامین کالرو اپنے دیگر ساتھیوں فرحان کالرو، عرفان کالرو، سرفراز کالرو کے ہمراہ ڈنڈے، سوٹے اور کلہاڑی لے کر آگیا اور کلہاڑی کے وار سے اپنے والد نذیر احمد کو لہولہان کر دیا، تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چا غازی والا کی رہائشی شورو مالک محمد اشرف گورمانی سے اس کے تعلق دار شہباز حسین پہوڑ نے25لاکھ ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا، پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار چک نمبر519ٹی ڈی اے کے محسن بھٹی اور عامر سیہول سے واردات میں استعمال ہونے والے 2پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں جب کہ پسٹل لے کر واردات کی نیت سے گھومنے والے2ملزمان شہزاد چانڈیہ اور پرویز اقبال چانڈیہ کو بھی پولیس نے دھرلیا اور ان سے2پسٹل برآمد کر لیے، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے۔