ٹھینگی،زمیندار کی بکریاں چوری، مقدمہ درج

24 نومبر ، 2022

ٹھینگی(نامہ نگار) 3چوروں نے زمیندار کی 2 عدد بکریاں مالیتی 1لاکھ روپے چوری کر لیں، پولیس تھانہ ٹھینگی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، نواحی گاؤں چکنمبر58ڈبلیو بی کے رہائشی سعید اختر ولد گوہر علی قوم سکھیرا سکنہ چکنمبر58ڈبلیو بی کی 2 عدد بکریاں مالیتی 1لاکھ روپے ملزمان محمد ناصر عرف ناصری ولد ممو قوم چوہان سکنہ چکنمبر 62ڈبلیو بی اور 2 کس نامعلوم اشخاص نے چوری کر لیں۔پولیس تھانہ ٹھینگی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔