شکایت سیل کی فعالیت سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے،مشیر وزیر اعلیٰ

24 نومبر ، 2022

کہروڑ پکا (نامہ نگار) شکایت سیل کی فعالیت سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، منتخب لوگ ہی عوامی مسائل کا صحیح ادراک رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر چوہدری طارق مجید نے ضلعی نائب چیئر مین شیخ اعجا زاحمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ اعجاز نائب ضلعی چیئر مین شکایت سیل لودھراں نے کہا کہ تمام یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کرائیں گے، اس موقع پر نواب عبیداللہ خان رہنما پی ٹی آئی و دیگر بھی موجود تھے۔