وہاڑی:ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک کا سبزی منڈی کا دورہ

24 نومبر ، 2022

وہاڑی (نامہ نگار)ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک مسعود بابر علی نے سبزی منڈی کا دورہ کیا انہوں نے اپنی نگرانی میں نیلامی کے عمل کوچیک کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرسبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے متحرک ہیں جس کیلئے باقاعدگی سے نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں،اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی طاہر محمود بھی موجود تھے۔