یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار

24 نومبر ، 2022

وہاڑی(نامہ نگار،نمائندہ جنگ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید ابرار حسین شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء امن کے فروغ کیلئے اپنا موثر کر دار ادا کریں معاشرہ میں امن و سلامتی کی فضا کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،معاشرہ میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے نوجوان نسل کو امن و ہم آہنگی کی اہمیت بارے آگاہی دینا ضروری ہے، پادری ساگر گل اور پادری سلیمان کیلون نے مسیحی نقطہ نظر سے امن اور ہم آہنگی پر اپنی تشریحات پیش کیں۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے کہا کہ ہمیشہ انہی اقوام نے ترقی کی ہے جنہوں نے امن قائم کیا،انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی سوسائٹی کے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کی کاوشوں کوسراہا۔