شجاع آباد :شاپر فیکٹری میں مزدور کا  ہاتھ مشین میں آنے سے انگلیاں کٹ گئیں

24 نومبر ، 2022

شجاع آباد (نامہ نگار)شاپر فیکٹری میں کام کرنے والےمزدور کاہاتھ مشین میں آنے سے انگلیاں کٹ گئیں ، متاثرہ بستی محمد پور کےرہائشی 17 سالہ شہباز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دوران ڈیوٹی عمر بھر کیلئے معذور ہوگیا۔فیکٹری مالک نے علاج کروانے کے بجائے فیکٹری سے نکال دیا اور اپنے خرچے پر مرہم پٹی کرائی ۔ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میری داد رسی کی جائے۔