اے ڈی سی کا سلاٹر ہائوس لودھراں کا دورہ

24 نومبر ، 2022

لودھراں (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم نے سلاٹر ہاؤس لودھراں کا دورہ کیا، انہوں نے سلاٹر ہاؤس میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئےسلاٹر ہاؤس کے انتظامی افسران کو تاکید کی کہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اورجانورں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے، انہوں نے مزیدتاکید کرتے ہوئے کہاکہ جانوروں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ذبح کیا جائے۔