کوٹ ادو،ڈاکوؤں نے تاجروں سےلاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون چھین لیے

24 نومبر ، 2022

کوٹ ادو(نامہ نگار) ڈاکوؤں نے تاجروں سےلاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون چھین لیے، مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا، قبضہ گروپ کی زمیندار کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش،لاکھوں کے درخت سمیت کھاداور دیگر سامان اٹھا کر لے گئے، سرکاری لکڑی چورلاکھوں کے سرکاری درخت کاٹ کر فرار، محنت کش کے بھانہ مویشی سے 4قیمتی بکرے چوری، موضع واں پتافی کا رہائشی تاجر دیگر تاجر ساتھیوں کے ہمراہ جوتے فروخت کر کے واپس جارہا تھا کہ راستے  میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیے جب کہ مزاحمت پر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا، تھانہ سنانواں کے علاقہ پتی دایہ چوکھا میں طارق مصطفی متڑا کے رقبہ پر ملزمان نے قبضے کی کوشش کی جب کہ مزاحمت پر رقبہ سے 10کھاد ڈی اے پی مالیتی ایک لاکھ 10ہزار روپے اور ایک لاکھ مالیت کے درخت سمیت دیگر سامان لے گئے، محمود کوٹ کے علاقہ ڈانڈے والا جنگل سے مصطفی موہانہ اپنے دیگر ساتھی بشیراحمد ٹھیکری کے ہمراہ سرکاری لکڑی مالیتی 95ہزارچوری کاٹ کر لے گیا، تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ بستی فرید آباد موضع بدھ میں محنت کش ربنوازگبول کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور4بکرے مالیتی 2لاکھ چوری کرکے لے گئے، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے۔