فاضل پور:ڈاکوئوں نے سیلز مین اور نوجوان کو لوٹ لیا،مزاحمت پر تشدد

24 نومبر ، 2022

فاضل پور (نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سیلز مین سے2لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین لیا جبکہ مزاحمت پر سیلز مین اور ڈرائیور کو تشدد کانشانہ بنایا اور فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، تاجر ریاض تھتھل کا سیلز مین خدابخش اور ڈرائیور شعیب وین پرسامان کی سپلائی اور ریکوری کے لیے قصبہ کوٹلہ شیر محمد سے کوٹلہ اندرون کی طرف جارہے تھے بستی جسکا نی کے قریبڈاکوئوں نے روک لیا اور لوٹ کر فرار ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق15پر اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی،دریں اثنا 3ڈاکوؤں نے تھانہ سٹی فاضل پور سے آدھا کلو میٹر کے فاصلے پر محمد حسنین ماچھی نامی شخص سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 70ہزار روپے چھین لیے اسی طرح نامعلوم چوروں نے تھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلے پر اختر نامی شخص کی موٹر سائیکل چوری کر لی، تھانہ صدر اور تھانہ سٹی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی میں ناکام ہو گئی ہے۔