خان گڑھ، درجنوں مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، تشدد سے4 خواتین سمیت دیگر اہل خانہ زخمی

24 نومبر ، 2022

خان گڑھ (نامہ نگار ) تھانہ خان گڑھ کی حدود موضع عنایت پور میں درجنوں مسلح افراد کا گھر میں گھس کر اہل انہ پر تشدد، 4خواتین سمیت دیگر افراد کو لہو لہان کردیا، مظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ کی حدود سپر نمبر3موضع عنایت پور میں درجنوں مسلح افراد نے محمد رمضان ولد قائم دین قوم دیسی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور عورتوں، بچوں سمیت گھر کے تمام افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اس 4خواتین سمیت7افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے، ملزمان گھر کی چھتیں اکھاڑ کر شہتیر اور دیگر عمارتی سامان ساتھ لے گئے، متاثرین کے مطابق وہ 1981ء سے اس گھر میں رہائش پزیر ہیں جس پر قبضہ کرنے کیلئے درجنوں افراد نے حملہ کرکے انسانوں کے ساتھ جانوروں پر بھی تشدد کیا، انہوں نے پولیس اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔