ٹھٹھہ صادق آباد ،نامعلوم چوروں نے 2 چکوک میں 15دکانوں کا صفایا کر دیا

24 نومبر ، 2022

ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) نامعلوم چوروں نے 2چکوک میں 15دکانوں کا صفایا کر دیا، گزشتہ رات ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چکوک 136دس آر 135دس آر قدیم میں دھاوا بول دیا، نصف درجن چور مختلف دکانوں سے ہزاروں روپے نقدی اور کریانہ کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کر دیا۔