پی ایم ایس کے ترقی پانیوالے افسر عوامی خدمت کواپناشعاربنائیں گے،احسان بھٹہ

24 نومبر ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ایسو سی ایشن (پنجاب چیپٹر) نے صوبائی مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) کے گریڈ19 ،20اور21 میں ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور باالخصوص پنجاب کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے بھرپور اور انتھک محنت کریں گے۔