انمول ہسپتال میں جدید ریڈیشن مشین نے کام شروع کردیا

24 نومبر ، 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر)انمول ہسپتال میں نئی جدید ترین ریڈیشن مشین ہیلسی اون Halcyon نے کام شروع کردیا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال انمول ہسپتال میں مریضوں کے جدید طریقہ علاج کیلئے ویرین کمپنی کی سب سے جدید ترین ریڈی ایشن مشین نے کام شروع کردیا۔ 40 کروڑ روپے کی لاگت کی یہ مشین لاہور میں پبلک سیکٹر میں سب سے جدید ریڈیشن مشین ہے جس کے لگنے کے بعد صرف پانچ منٹ میں مریض کی ٹریٹ منٹ مکمل ہو جائے گی۔ ماضی میں ہر مریض کا سی ٹی سکین کرکے مریض لگانا کافی مشکل تھا۔