کیمپ جیل کے 2قیدی جاں بحق

24 نومبر ، 2022

لاہور (کرائم رپورٹرسے،اپنے نامہ نگار سے) کیمپ جیل کے 2 قیدی سروسزہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ، جا ں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ اسامہ اور 35 سالہ صابر شامل ہیں منشیات کیس میں سزا کاٹ رہے تھے ۔ جیل انتظامیہ کے مطابقانہیں طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔