سمن آباد:پولیوڈینگی سروے کرنیوالے میاں بیوی پرتشدد

24 نومبر ، 2022

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سمن آباد کے علاقہ میں پولیو اور ڈینگی سروے کرنے والے سرکاری ملازمین میاں بیوی کو تشدد کانشانہ بنایاگیا ۔ زین محمود اور اس کی بیوی اپنے 2سالہ بیٹے کو لیکر سروے کر رہی تھی کہ مون نے انھیں سروے سے منع کیا جس پر زین نے اسے کہا کہ وہ کون ہے جو انھیں روک رہا ہے تو ملزم نے طیش میں آکر پسٹل نکال لیا اور ان کے 2سالہ بیٹے پر تان کر انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔