26نومبر کو قوم امپورٹڈحکومت کیخلاف نکلے گی ،ڈاکٹریاسمین راشد

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل مشائخ کونسل کے زیراہتمام تقریب میں بطورمہمان خصوصی شر کت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی قوم کو حقیقی آزادی کی نئی سوچ دی ہے۔نوازشریف اور شہبازشریف دونوں پر اربوں روپوں کی کرپشن کے کیسزہیں عمران خان ملک میں صرف حقیقی آزادی کا پیغام لے کر عوام کے پاس گئے ہیں۔ 26نومبرکو پوری قوم امپورٹڈحکومت کے خلاف نکلے گی۔پیرنورالحق قادری نے اس موقع پرکہاکہ ہم تمام مشائخ وعلماء عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مزید برآںصوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی پارٹی دفترمیں لاہورنے عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حماداظہر اور شیخ امتیازنے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ 26نومبرکولاہورسے ہزاروں کی تعدادمیں عوام وکارکنان عمران خان کے لئے نکلیں گے۔ 26نومبرکوعوام کا ریفرنڈم ہوگا۔