مزارداتادربا رؒ کے گرد 3سڑکوں کی کارپنٹنگ کی اجازت 2دنوں میں ہوگی ،کمشنر

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد عامر جان کی زیر صدارت داتادربار توسیع کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ انہوںکہا ہے کہ داتا دربار کے گرد تینوں سڑکوں کی مکمل کارپیٹنگ کی اجازت 2 دنوں میں ہوگی اگلے ہی مرحلے میں کام شروع ہو گا۔ کمشنر لاہو نے کہا کہ داتا دربار کی نئی واٹر سپلائی تکمیل کے قریب ہے۔90فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ داتا دربار میں آئی ٹی سکیورٹی کی مکمل بحالی کیلئے سمری آج ہی بھیجی جائے ۔