ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراکرجاں بحق ہونیوالے ڈاکوئوں کی شناخت فداورپیراکے نام سے ہوئی

24 نومبر ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹرسے)بادامی باغ کے علاقے میں ڈولفن اسکواڈ کے تعاقب پر ڈاکووں کی موٹرسائیکل خراب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہونے والوں ڈاکوئوں کیا شناخت ہوگئی ۔ہسپتال میں پوسٹمارٹم بھی ہوگیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق گرفتار ڈاکو علی کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل،گھڑیاں،رقم اوراسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مرنے والے ڈاکوئوں کی شناخت فدا اورپیرا کے نام ہوئی جوجھگیاں کے رہائشی ہیں ، ایک شہری علی شیر میوہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا جبکہ دوسرا زخمی زیرعلاج ہے۔ہ بھی واضح رہے کہ پہلے 15 پر ایک شہری نے کال کرکے بتایا تھا کہ یہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس حکام کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مرنے والے کسی بھی ڈاکو کو کوئی فائر نہیں لگا ۔