پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر کے 24سال پرانے قتل کیس میں وکلاء بحث کیلئے طلب

24 نومبر ، 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری عنائیت میراں کے قتل کے 24 سال پرانے کیس میں وکلاء کو بیان پر جرح کے لیے 30 نومبر کو طلب کر لیا،امریکہ میں مقیم مقدمہ کے چشم دید گواہ ظفر اقبال کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کر لیا گیا ۔