شکایات سیل کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ کوپیش کردی ،زبیراحمدخان

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)پولیٹکل اسسٹنٹ و چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل زبیر احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکایت سیل کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شکایت سیل عوامی مسائل کو احسن طریقے سے حل کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایت ہیں کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔