رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈائون کاحکم

24 نومبر ، 2022

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ہسپتالوں کے باہر رانگ پارکنگ کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا، سی ٹی او نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی گیٹس پر کوئی ریڑھی، رکشہ، اسٹینڈ نہ ہوں، اکثر و بیشتر ایمرجینسی گاڑیوں اور ایمبولنیسز کو گزرنے میں مشکلات رہتی ہیں ۔