ایکسین کیخلاف فراڈکیس،ملزم کےوکیل سے دلائل طلب

24 نومبر ، 2022

لاہور ( نیوزرپورٹر ) احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے یو ای ٹی کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئن کیخلاف فراڈ کیس میں یکم دسمبر کو ملزم کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے،نیب نے ملزم عثمان مجید کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کرایا،ملزم عثمان مجید نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔