یاسرگیلانی شاہدرہ فلائی اوور کے فوکل پرسن مقرر

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر پنجاب و وزیر ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے چیئر مین پی ایچ اے انجینئر سید یاسر گیلانی کو شاہدرہ موڑ فلائی اوور کا فوکل پرسن مقررکردیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ یاسر گیلانی کو اس پراجیکٹ کے میٹنگز اور سائٹ وزٹ میں مکمل لوپ میں رکھا جائے۔