سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی نے کوڑے سے بجلی پیداکرنے کی سائیٹ کادورہ کیا

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) کوڑے سے بجلی بنانے والے فارمولہ پر ریسرچ آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے لکھو ڈیر میں جاری ورکنگ کا جائزہ لینے کے لیے لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر 2014 سے 2022 تک ڈمپ کیے گئے ویسٹ کے 210 نمونہ جات لیے گئے اور ان سیپمپلز سے 40 پیرامیٹرز کو سٹڈی کیا گیا۔