یوایم ٹی میں میڈیااینڈ ٹیلی کیمونکیشن ورکشاپ کاانعقاد

24 نومبر ، 2022

لاہور ( پ ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام پہلی تین روزہ بین الاقوامی میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کانفرنس ہوئی ۔ جس میں گرنور پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر انجم ضیاء، چیئرمین پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹرشاہد منیر، ، ڈاکٹر الطاف اللہ ، سابق سینیٹر جاوید جبار سمیت فیکلٹی ،سٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔