پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کافیصلہ

24 نومبر ، 2022

لاہور(رب نواز خان) پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی آسامی کو دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، وی سی کے انتخاب کےلیےنئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد اشتہار دیاجائیگا، نئی کمیٹی کی منظوری کابینہ سے لے لی گئی،کمیٹی کا نو ٹیفکیشن کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا،جبکہ کابینہ اجلاس کے منٹس جاری نہیںہو سکے، منٹس جاری ہونے کے بعدسرچ کمیٹی کا نو ٹیفکیشن کیا جائے گا۔