صوابی( نمائندہ جنگ)معرو ف ترکئی خاندان کے مابین سیاسی اختلافات ختم کرنے کے لئے ایک گرینڈ جر گہ تشکیل دیدیا گیا۔ جر گہ نے دونوں خاندانوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی اور انہیں میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور تقریر کرنے پر پابندی لگا دی۔اراکین جر گہ چیر مین ڈی آر سی آفسر خان اراکین حاجی امت خان جدون ، سید قاسم باچا ، محمد رشا، کشور زمان ، سہیل احمد ، سلیم علی زئی ، فضل حسین ، اکبر علی ، عمر گل ، سلیم اکبر ، غنی محمد، گل نثار ، نفیس الرحمن اور دیگر نے دونوں خاندانوں کے ساتھ راضی نامے کے حوالے سے الگ الگ ملاقاتیں کی اراکین جر گہ نے سابق ایم این اے عثمان ترکئی، حاجی بلندا قبال ترکئی اور حکم خان کے حجرے میں جا کر طویل ملاقات کی۔ اس موقع پر بلند اقبال ترکئی نے جر گہ کو مکمل اختیار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پختون ہے اور پختون روایات اور جر گہ کی قدر کر تے ہیں جب کہ بعد ازاں اراکین جر گہ نے ترکئی ہائوس میں سینیٹر لیاقت خان کے صاحبزادے اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے بھائی فیصل خان ترکئی اور ان کے چچا ولایت خان ترکئی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ انہوں نے جر گہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد سینیٹر لیاقت خان ترکئی اور ایم پی اے محمد علی خان ترکئی کے ساتھ اجلاس ہو گا۔ جس میں دونوں خاندان کے مابین راضی نامے کے حوالے سے موقف پیش کیا جائیگا یاد رہے کہ گذشتہ ماہ شاہ زیب شہید ڈگری کالج شیوہ کے افتتاح کے موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی ، حاجی بلند اقبال ترکئی اور شہرام خان ترکئی کے خاندانوں کے مابین افتتاح کے حوالے سے اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے۔ جس میں بعد ازاں اس سیاسی اختلافات میں شدت اختیار کر لی۔
کراچی اے پی این ایس نے فیصل آباد میں روزنامہ غریب فیصل آباد کے ایڈیٹر تنویر شوکت کی اہلیہ کی وفات پر گہرے...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جشن نوروز کے حوالے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس قدیم تہوار...
کراچی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں 8کروڑ سے زائد قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں غیر...
اسلام آباد ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی نے ایک معاہدے پر...
جدہ میڈیا اور سکیورٹی ماہرین نے کہا ہے کہ سائبر قوتیں اب خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، کچھ مشتبہ...
لاہور صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز 2025-26ارسال کر دی ہیں۔بجٹ تجاویز...
لاہور سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وہ ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب...
لاہورپاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پر...