چارسدہ(نمائندہ جنگ)صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 118ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، لانگ مارچ کا بنیادی مقصد ملک میں فوری اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے جس کا مطالبہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے،پی ڈی ایم کی حکومت خود آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنا رہی ہے جو ماضی میں ووٹ کو عز ت دو کا نعرہ لگا کر دل کا سارا بھڑا س اسٹیبلشمنٹ پر نکال رہی تھی، ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کے امکانات نہیں ، اگر حالات بنتے ہیں تو سب سے زیادہ غلطی سیاسی جماعتوں کی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے چارسدہ میں اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے منعقدہ بک فئیر کے تقریب سے میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ ا س موقع پرانہوں نے اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے مختلف سکولوں کے طلباء کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کے کوئی امکانات نہیں اگر اس طرح کے حالات بنتے ہیں تو اس میں سب سے زیادہ غلطی سیاسی جماعتوں کی ہوگی، موجودہ وقت میں پی ڈی ایم خو د آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنا رہی ہے جو ماضی میں ووٹ کو عز ت دو کا نعرہ لگا کر دل کا سارا بھڑا س اسٹیبلشمنٹ پر نکال رہی تھی۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں فوری اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ ہر سیاسی جماعت کا بنیادی آئینی حق ہے جس کے لئے ہم 26نومبر کو مارچ کر رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اس لئے اب انہیں عوامی رائے کا احترام کرنا چاہئے اور ملک میں فوری طور پر شفاف انتخابات کا انعقاد کرکے عوام کے رائے کے مطابق عوامی حکومت قائم کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ اس وقت صوبے کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس کی اہم وجہ وفاق کی جانب سے صوبے کو فنڈ ز کی عدم ادائیگی ہے۔ اس وقت صوبے کے 118ارب روپے جبکہ ضم اضلا ع کے 126ارب روپے وفاق کے ذمہ واجب الادا ہیں جس کے باعث نہ صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مو قع پر ان مزید کہنا تھا کہ بیورو کریسی اور صوبائی حکومت کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں چھوٹے موٹے مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں جس کا یہ مقصد نہیں کہ بیورو کریسی صوبائی حکومت کے احکاما ت ماننے سے انکاری ہے، صوبائی حکومت اور بیوروکریسی ملکر اس صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
اسلام آباد سٹاک ایکسچینج حصص جلعسازی کے الزام میں گرفتار 17 چینی باشندوں کا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو آٹھ...
اسلام آباد پاکستان بیت المال اور جمہوریہ ترکیہ کی فلاحی تنظیم ٹیکا` کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزاز میں ایک...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی منصوبے مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل پر پچاس فیصد تک فزیکلی...
لاہور لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے پاکستان میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا کہ عمران خان کو ملکی...
راولپنڈیمال روڈ راولپنڈی سگنل فری پراجیکٹ میں2093میں سے1410پائلز مکمل ،یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا کام بھی جاری...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےمیوہسپتال میں انجکشن سے مریضوں کی ہلاکتوں کیخلاف درخواست پر محکمہ...