اسلام آباد (ساجد چوہدری ) بجٹ کا20فیصد خرچ کرنے کی قدغن سے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا امکان، وزارت سائنس کے جاری منصوبوں کیلئےپی ایس ڈی پی میں 5.7بلین مختص ،فنڈز کے کم اجراء کے باعث تاخیر کا شکار ، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے دیگر وزارتوں کی طرح وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور اسکے ذیلی آر اینڈ ڈی اداروں کے پراجیکٹس پر پہلے دو کوارٹرز میں مختص بجٹ کا صرف 20فیصد خرچ کرنے کی قدغن لگا دی گئی ہے جبکہ پہلے ہی پابندی لگائی جا چکی ہے کہ پراجیکٹس کے تحت نئے آلات کی خریداری نہیں ہو گی ، نئے آلات کی خریداری پر پابندی سے جہاں وزارت کے پراجیکٹس پر پہلے 6ماہ میں مختص بجٹ کا 20فیصد بھی خرچ کرنا نا ممکن ہوگا وہاں منصوبے تاخیر کا شکار ہونگے اور اس کی وجہ سے اپنی اہمیت ہی کھو بیٹھیں گے ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق وزارت اور اسکے ذیلی اداروں کے 35جاری منصوبوں جن میں سے بعض منصوبے پہلے ہی فنڈز کے کم اجراء کے باعث تاخیر کا شکار چلے آ رہے ہیں ، ان منصوبوں کیلئے رواں مالی سال 2022-23ء کیلئے پی ایس ڈی پی میں 5اعشاریہ 7بلین روپے مختص کئے گئے ہیں ،اس وزارت کے تحت کوئی نیا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے بلکہ تمام جاری منصوبے ہیں ،اب حکومت کی طرف سے یہ قدغن لگا دی گئی ہے کہ پہلے دو کوارٹر یعنی 31دسمبر 2022ء تک مختص پونے چھ ارب روپے میں سے صرف بیس فیصد ہی خرچ ہو سکیں گے جو تقریباً ایک ارب روپے بنتے ہیں ان کم فنڈز کے خرچ کرنے سے پہلے سےتاخیر کا شکار پراجیکٹس مزید تاخیر کا شکار ہو جائیں گے ، پہلے دو کوارٹرز کیلئے جاری بیس فیصد فنڈز صرف پراجیکٹس میں کام کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں اور بعض دیگر اخراجات پرہی خرچ ہو سکیں گے کیونکہ نئے آلات کی خریداری پر پہلے ہی پابندی ہے ، وزارت کے بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں نئے آلات وغیرہ کی خریداری کا کام زیادہ ہوتا ہے اس پر پابندی کی وجہ سے ہمیں 35منصوبوں کیلئے بہت کم ملنے والے فنڈزبھی پورے استعمال نہیں ہو سکیں گے ۔
اسلام آباد سٹاک ایکسچینج حصص جلعسازی کے الزام میں گرفتار 17 چینی باشندوں کا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو آٹھ...
اسلام آباد پاکستان بیت المال اور جمہوریہ ترکیہ کی فلاحی تنظیم ٹیکا` کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزاز میں ایک...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی منصوبے مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل پر پچاس فیصد تک فزیکلی...
لاہور لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے پاکستان میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا کہ عمران خان کو ملکی...
راولپنڈیمال روڈ راولپنڈی سگنل فری پراجیکٹ میں2093میں سے1410پائلز مکمل ،یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا کام بھی جاری...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےمیوہسپتال میں انجکشن سے مریضوں کی ہلاکتوں کیخلاف درخواست پر محکمہ...