برازیل کے صدر بولسونارو نے شکست کے3 ہفتے بعد انتخابی نتائج کو چیلنج کر دیا

24 نومبر ، 2022

برازیلیا (اے پی پی)برازیل کےانتخابات میں شکست کے تین ہفتے بعد صدارتی عہدے سے برخاست ہونے والے جیئر بولسونارو نے انتخابی کمیشن سے اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹنگ مشینوں میں خرابی کی وجہ سے صدارتی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ملک کے انتخابی کمیشن میں 33 صفحات پر مشتمل ایک باضابطہ اپیل دائر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی انتخابی شکست کی ذمہ داری ووٹنگ مشینوں میں مبینہ خراب سافٹ ویئر پر عائد کی ہے۔