وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام قومی کانفرنس آج، سپیکر قومی اسمبلی مہمان خصوصی ہونگے

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وویمن پارلیمنٹری کاکس کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز (PIPS) کے تعاون سے آج قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد خواتین کے بامعنی کردار کو فروغ دینا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اس قومی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔