ہتھیار ڈالنے والے روسی فوجیوں کو گولی مارنے کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئے،اقوام متحدہ، جرم کے ثبوت یواین انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں پیش کیے جائینگے،روس

24 نومبر ، 2022

اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج کی جانب سے ہتھیارڈالنے والے روسی فوجیوں کو گولی مارنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی ترقی کے بارے میں روسی صدارتی کونسل کے سربراہ ویلری فادییف کے مطابق یہ واقعہ ایل پی آر کے گائوں ماکیوکا میں پیش آیا۔ اس جرم کے ثبوت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر، او ایس سی ای، کونسل آف یورپ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔