وزیر ریلویزکی اجلاس میں عدم شرکت پرچیئرمین واراکین قائمہ کمیٹی برہم

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلویز کے اجلاس میں وزیر ریلویز کے نہ آنے پر اراکین کمیٹی برہم ہوگئے اورخواجہ سعدرفیق کو آئندہ اجلاسوں میں شرکت پر آمادہ کرنے کیلئے دو سے تین ممبران پر مشتمل کمیٹی کی تجویز دیدی،چیئرمین نے کہاوفاقی وزیر کو بتایا جائےکہ آئندہ اجلاس سات دسمبر کو ہے اس میں شرکت یقینی بنائیں اگر اجلاس میں نہ آئے تو دیکھیں گے، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین معین وٹو کی زیر صدارت ہوا ، قادر مندو خیل نےکراچی میں کالا پل کے پاس ریلویز کا سکول این جی او کے حوالے کرنے کا معاملہ اٹھا یااور کہا کہ انگریز دور کا سکول پیسہ بٹورنےکیلئے این جی او کو دیا گیا،ریلویز حکام نےکہا سکول میں سات سو طلبہ ہیں جب این جی او نےلیا تو تین سو طلبہ تھےسستے نرخوں پر کوالٹی ایجوکیشن دی جارہی ہے، حامد حمید نے کہا آئندہ اجلاس میں سکول کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، قادر مندوخیل نے کہا کس میرٹ کے تحت سکول دیا گیا یہ بھی ائندہ اجلاس میں بتایا جائے