کراچی(نمائندہ جنگ)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں خواتین ملازمین سے متعلق بعض نجی معلومات طلب کرنے پر ملازمین کا شدید احتجاج ،ایم ڈی نے قابل اعتراض کالم فوری نکالنے کی ہدایت کر دی، واٹر بورڈ میں نئیانتظامی ٹیم کی آمد کے بعد اصلاحات کا عمل تیزی جاری ہےاور ادارے کے ایچ آر ایم ڈپارٹمنٹ نے تمام ملازمین کو ایک پروفارما جاری کرکےاان سے جنرل انفارمیشن کےساتھ میڈیکل ہسٹری کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں تاہم خواتین اسٹاف کے لئےپہلے پیریڈ (حیض)کے وقت عمر، پیریڈ اس وقت ریگولر ہیں یا نہیں ،حاملہ ہونے کی تفصیل، کتنےحمل ضائع ہوئے یا اسقاط حمل کرایا گیا مینو پاز شروع ہوا یا نہیں اگرہو گیا ہےتو اس وقت کیا عمر تھی اس کی بھی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہےایم ڈی/سی ای او کی ہدایت پر جیسے ہی یہ پرفارما سرکلر ہوا اور ملازمین کوملنا شروع ہوا ہے ان میں شدید ردعمل پایا جاتا ہےان کا کہنا ہے کہ یہ اسلامی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات سے اس کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی مطالبہ کیا ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کی اسلامی ملک میں ایک سرکاری ادارے کے ملازمین سے اس طرح کی تفصیلات کیوں جمع کی جا رہی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ عرصے سے ایک خاص ایجنڈے کے تحت واٹر بورڈ میں اقدامات کئے جا رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفارمے میں مرد حضرات سے بعض معلومات بھی غیر ضروری طور پر مانگی گئی ہیں دوسری جانب علم میں آنے کے بعد ایم ڈی سید صلاح الدین احمد نے پرفارمے سے خواتین سے متعلق معترضہ کالم فوری واپس لینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی تفصیلات نہیں مانگی تھیں ۔
لاہور نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام اتار چڑھائو پر ہوا آخر میں...
لاہور پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف محکمہ ایکسائز اور پنجاب پولیس نے پہلا مشترکہ آپریشن کیا، سمسانی، جوہر...
لاہور کسٹمز حکام نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا...
لاہورادارہ ماحولیات پنجاب نے صنعتوں اور بھٹوں کو منفرد شناختی نمبر الاٹ کر دیئے۔ڈی جی ماحولیات نے بتایا کہ...
لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کہاہے شوگرملز ،ڈیلرزاورسٹہ باز طے شدہ منصوبے کے تحت اربوں روپے کا منافع...
اسلام آباد انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی...
اوکاڑہ،دُلے والا 2خودکشیاں،اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں صفحسسرال آئےلاہور کے رہائشی نے بیوی سے جھگڑا...
کوئٹہ ڈپٹی کمشنر چاغی نے لیویز پوسٹ امین آباد پر مسلح افراد کو سرکاری اسلحہ اور واکی ٹاکیز حوالے کرنے پر...