گورنر سندھ سے ڈی جی نیب کراچی اور ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ کی ملاقاتیں

24 نومبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کراچی جاوید اکبر ریاض اور ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ ایئر وائس مارشل خالد محمود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انسداد بدعنوانی، فنڈ ز کے شفاف استعمال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل نے گورنرسندھ کو ادارےکی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ گورنرسندھ نے ڈائریکٹرجنرل جاوید اکبر ریاض کی کاکردگی کو سراہا۔دریں اثناء ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ ایئر وائس مارشل خالد محمود نے بھی گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی گورنر نے کہا کہ پاک فضائیہ پوری قوم کا فخر ہے۔ ایئر وائس مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ قوم کی امنگوں کے مطابق نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔