بھارت، 25 سالہ شخص نے ماں باپ سمیت گھرکے4افراد کو قتل کر دیا

24 نومبر ، 2022

نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے پالم میں 25 سال شخص نے اپنے ماں باپ سمیت خاندان کے 4افراد کوبے رحمی سے قتل کردیاہے۔ 25سالہ کیشو نامی ملزم نے اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔نوجوان نے پہلے بے دردی سے ان کا گلا کاٹ دیا اورپھرچاقو سے حملہ کیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاندان کے تمام افراد کو منگل 22نومبر 2022کی رات اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ گھر میں سو رہے تھے۔ ملزم کیشو نے اپنی دادی75 سالہ دیوانو دیوی، باپ 50سالہ دنیش ، ماں درشنا اور بہن18سالہ اروشی کو قتل کردیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کو جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، فون کرنے والے اور اس کے رشتہ داروں نے پکڑ لیا۔