آزاد کشمیر پر قبضے سے متعلق بھارتی جنرل کا دعویٰ BJPکے مذموم عزائم کا ثبوت ،حریت کانفرس

24 نومبر ، 2022

سرینگر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نےکہاہےکہ آزادکشمیرپرقبضے سے متعلق بھارتی جنرل کادعویٰBJPکےمذموم عزائم کاثبوت ہے،بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے منگل کو دعویٰ کیا تھاکہ بھارتی فوج آزاد جموں و کشمیر پر قبضے کے لئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔حریت کانفرنس نےبھارتی جنرل کےبیان اورکشمیری نوجوانوں کی جعلی مقابلوں میں قتل کی مذمت کرتےہوئےکہاکہ مودی حکومت نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم کےتمام ریکارڈتوڑدیئے، فسطائی مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دفعہ 370اور 35-Aکا خاتمہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔