ایرانی کرنل کی ہلاکت کا اسرائیل پرالزام عائد، بدلہ لینے کا اعلان

24 نومبر ، 2022

تہران(اے ایف پی)ایران نےاپنے کرنل کی شام میںہلاکت کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ایرانی پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن سے منسلک کرنل داؤد جعفری کو پیر کے روزدمشق کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے ہلاک کردیا گیا تھا۔