امریکی سٹور میں فائرنگ، 10افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

24 نومبر ، 2022

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی ریاست ورجینیا کے ایک سٹور میں فائرنگ سے 10افراد ہلاک اور متعد د زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے ایک سٹور میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کردی ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ سٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کی ہسپتال منتقلی کے لیے 40سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔