اسلام آباد( محمدصالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) پاکستان کے دشمن اس کی سر زمین کو امن وآشتی کا گہوارہ نہیں دیکھنا چاہتے،حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ کمزور دلیل نہیں،نامعلوم مقاصد کے حصول کی خاطر تحریک انصاف کے احتجاج اوردھرنے میں دودن باقی رہ گئے ہیں کہ وزارت داخلہ نے ٹھوس معلومات کی بنیاد پر اس روح فرسا خدشے کا اظہارکیا ہے کہ اس اجتماع پر خودکش حملہ ہو سکتا ہے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں اس احتجاجی اکٹھ پر دہشت گردانہ حملہ کر سکتی ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو بھی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ عوامی اجتماعات میں خودکش باہم حملہ بھی ہو سکتا ہے۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ مراسلے میں تحریک انصاف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر راولپنڈی کے اپنے عوامی اجتماع کو مؤخر کردے۔ اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتاکہ تحریک انصاف اس سرکاری انتباہ کو نظرانداز کردے گی وجہ صاف ظاہر ہے کہ وہ اسے حکومتی ہتھکنڈاقراردے گی کہ وہ اس کے احتجاج کورکوانے کیلئے اسے خوفزدہ کرنے کی خواہاں ہے۔ حکومت کی جانب سے کھلے بندوں ایسے شواہد پیش نہیں کئے گئے جو اس خدشے کی بنیاد ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ کمزور دلیل نہیں ہے ایسے میں جب پاکستان کے دشمن اس کی سر زمین کو امن وآشتی کا گہوارہ نہیں دیکھنا چاہتے وہ یقیناً ایسی کوئی سازش اور شرارت کریں گے۔ جس سے تقسیم شدہ معاشرے میں دراڑیں بڑھ کر منافرت اور دشمنی کی شکل اختیار کر جائیں۔
کراچی اے پی این ایس نے فیصل آباد میں روزنامہ غریب فیصل آباد کے ایڈیٹر تنویر شوکت کی اہلیہ کی وفات پر گہرے...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جشن نوروز کے حوالے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس قدیم تہوار...
کراچی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں 8کروڑ سے زائد قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں غیر...
اسلام آباد ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی نے ایک معاہدے پر...
جدہ میڈیا اور سکیورٹی ماہرین نے کہا ہے کہ سائبر قوتیں اب خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، کچھ مشتبہ...
لاہور صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز 2025-26ارسال کر دی ہیں۔بجٹ تجاویز...
لاہور سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وہ ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب...
لاہورپاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پر...