بصارت سے محروم خاتون نے ‏عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کیلئے1000 ڈالر دے دئیے

24 نومبر ، 2022

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)بصارت سے محروم خاتون نے ‏عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کیلئے1000 ڈالر سابق مشیر وزیر اعظم کو پیش کئے۔تحریک انصاف کے رہنما رانا اصغر نے جنگ کو بتایا کہ امریکہ سے واپس آنے والی بصارت سے محروم خاتون شہناز نے1000 ڈالر سابق مشیر وزیر اعظم عثمان ڈار کو پیش کئے۔عثمان ڈار نے کہا کہ یہ دیکھ کر عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کے حوالے سے فیصلہ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔