حکومت ریفنڈز ادائیگیوں کا وعدہ پورا کرے:پیاف

24 نومبر ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ حکومت انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سمیت تمام ریفنڈز کی ادائیگیوں کا وعدہ ہر حال میں پورا کرے،بزنس کمیونٹی ریفنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث تاریخ کے بد ترین بحران کا شکار ہے، برآمد کنندگان کو مختلف ٹیکسوں کے ریفنڈز کی مد میں 345 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث سنگین مالی بحران کا سامنا ہے جبکہ ریفنڈز کی ادائیگی گزشتہ1ماہ سے بند ہے۔ تمام تر وعدوں کے باوجود انڈسٹری کے ا یف بی آر کے تحت سیلز ٹیکس ریفنڈ ، کسٹم ریبیٹ اور انکم ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنسے ہزاروں ملین روپے کے ریفنڈز نہیں دیے جا رہے ، موجودہ صورتحال میں ایکسپورٹ انڈسٹری کی بقا نا ممکن ہے۔ دسمبر تک ایکسپورٹرز کے تمام زیر التوا ریفنڈز بلا امتیاز اور غیر جانب دارانہ ادائیگی کی جائے تاکہ کیش فلو میں رہے اور انڈسٹری کا پہیہ چلتا رہے۔