محکمہ اینٹی کرپشن:سرکاری زمین پر تعمیر 6مکان واگزار

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق اے سی سٹی اور ایس پی صدر کی سربراہی میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کیلئے پارک ویو سوسائٹی میں آپریشن کے دوران سرکاری زمین پر تعمیر چھ مکانات کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ 2 زیر تعمیر مکانات کو مسمار کر دیا گیا ۔ پارک ویو میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف پہلی بار کارروائی کی گئی ہے۔