لمز اورلندن سکول آف اکنامکس کے زیر اہتمام تقریب

24 نومبر ، 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لمز نے حال ہی میں لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے ساؤتھ ایشیا سینٹر کی جانب سے منعقدہ ʼPakistan @75ʼ سمٹ کی میزبانی کی۔ مشترکہ تقریب نے 250 طلباء، ماہرین تعلیم، انڈسٹری پروفیشنلزاور کاروباری افراد کو پالیسی اور انسان دوستی سے لے کر صحت اور پاکستانی معیشت کے مستقبل تک کے موضوعات پر تنقیدی گفتگو میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا۔