رہائشی علاقوں میں رات 10سے صبح 6بجے تک گیس لوڈشیڈنگ شروع

24 نومبر ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) سوئی ناردرن نے رہائشی علاقوں میں رات 10سے صبح 6بجے تک گیس لوڈشیڈنگ شروع کردی۔ذرائع نے کہا کہ رات کو گیس بند کرنے کا مقصد لائنوں میں پریشر برقرار رکھنا ہے، دن کو صنعتیں چلتی ہیں جس سے رات کو گیس سپلائی بند کردی جاتی ہے، سوئی ناردرن کے مطابق پریشر سے ٹیل اینڈ کے رہائشی علاقے متاثر ہیںجن کو ترجیح بنیادوں پر ایل پی جی سلنڈر دئیے جائیں گے۔