زراعت کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات پر کام کیا جائیگا: سیکرٹری آبپاشی

24 نومبر ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،نیوزرپورٹر)سیکرٹری آبپاشی رائے منظور ناصرنےایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد سے ملاقات میںکہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے موافق زراعت اور آبی وسائل کی ترقی کے مجوزہ منصوبے کے تحت پنجاب کے منتخب علاقوں میں زراعت کے فروغکیلئے زمینی اور نہری پانی کے مشترکہ استعمال اور ادارہ جاتی اصلاحات پر کام کیا جائے گا۔