پاک چائنہ چیمبر:کراچی تا پشاورلنک کیلئےML-1منصوبہ مکمل کیاجائے

24 نومبر ، 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر کے صدر معظم علی گھرکی نے کراچی تا پشاور ریل لائن لنک کی تعمیرکیلئے ML-1 منصوبے پر زور دیتےہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے میں تیز رفتار ٹرینوں کو لے جانے کے لیے کراچی سے پشاور تک 1,163 میل طویل نوآبادیاتی دور کے ٹریک کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔ سینئر نائب صدر فانگ یولونگ نے کہاکہ پاکستان نے چینی مذاکرات کاروں کے مطالبے پر ایم ایل-1کی لاگت 6.8 بلین ڈالر سے بڑھا کر 9.85 بلین ڈالر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان ریلوے کے 10 بلین ڈالر کے مین لائن-I منصوبے کی منظوری دی۔ یہ منصوبہ سی پیک کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس سے توقع کی جا سکتی ہے کہ آخر کار یہ سی پیک کے جلا آباد اور افغانستان تک توسیع کا حصہ بنے گا۔