غیر ملکی خریدارپیشگی بکنگ سےگارمنٹس صنعتوں کو سپورٹ کریں:ایمپلائرز فیڈریشن

24 نومبر ، 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ایمپلائرز فیڈریشن کے سابق صدر مجید عزیز نے آئی ایل او سیڈا کے زیراہتمام بنکاک میں منعقدہ ”ڈیسنٹ ورک اِن گارمنٹس سپلائی چین ایشیا“ کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کہا کہ ریڈی میڈ گارمنٹ انڈسٹری محنت کشوں کی صنعت ہے لہٰذا غیر ملکی خریدار اور برانڈز موجودہ صلاحیتوں کی طویل مدتی اور پیشگی بکنگ کر کے فیکٹریوں کو سپورٹ کریں۔