قائداعظم تھرمل پاورپلانٹ:زیادہ سوئی گیس حاصل کرنیکا فیصلہ

24 نومبر ، 2022

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ انرجی نے شیخوپورہ کے قریب چلنے والے قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ میں بجلی پیدا کرنے کی گنجائش بنانے کے لیے سوئی گیس زیادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے 30 قطر کی پائپ لائن بچھائی جائے گی جس کے لیے تھرمل پاور پلانٹ تک جانے والی زمینوں میں سے پائپ لائن کے لیے اراضی ایکوائر ہوگی ۔